12 جنوری، 2024، 7:03 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85351827
T T
0 Persons

لیبلز

یمن پر امریکہ و برطانیہ کا حملہ، کویت و عمان نے مذمت کی

تہران-ارنا- کویت کی وزارت خاجہ نے زور دیا ہے کہ کویت جمعہ کی رات اپنے دوست و برادر ملک یمن پر حملے کے بعد بحیرہ احمر کے حالات پر تشویش و سنجیدگی کے ساتھ نظر رکھے ہے ۔

در ایں اثنا عمان نے بھی یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے کی مذمت کی ہے۔

کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرکے بحیرہ احمر کے علاقے میں پائداری و امن کے تحفظ  اور تمام آبی گزرگاہوں کےتحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔

عمان نے بھی ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ یمن کے کچھ شہروں پر امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کی طرف سے شدید تشویش میں ہے اور یہ نہيں ہو سکتا کہ  عمان دوست ملکوں کی طرف سے تشدد کے استعمال کی مذمت نہ کرے۔

ادھر عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے حملے، عمان کے مشورے کے خلاف ہيں اور اس سے صرف بے حد خطرناک صورت حال کا دائرہ پھیلے گا۔

انہوں نے کہا: میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور غزہ میں جنگ کے خاتمے پر توجہ دیں۔

اس سے قبل عراق، روس، چین، حزب اللہ لبنان اور حماس نے بھی بیانات جاری کرکے یمن پر امریکہ و برطانیہ کے حملے پر رد عمل ظاہر کیا تھا اور اسے بین الاقوامی قوانین کی پامالی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

یمن پر امریکہ و برطانیہ کا حملہ، کویت و عمان نے مذمت کی

یاد رہے امریکہ اور برطانیہ نے یمن کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ یمن نے امریکی اور اسرائيلی اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔

نیوز ایجنسی رائٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن پر میزائلوں اور جنگی طیاروں سے حملہ کیا گیا۔

کہا جارہا ہے کہ امریکی فوج نے یمن میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے لڑاکا بمبار طیاروں اور ٹام ہاک میزائلوں سے کیے گئے۔

یمن پر امریکہ اور برطانیہ  کا مشترکہ حملہ آسٹریلیا، کینیڈا، ہالینڈ اور بحرین کے تعاون سے کیا گیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .